29 ستمبر 2013 - 20:30
کراچی میں پرتشدد واقعات، ۱۰ افراد ہلاک

پاکستان کے تجارتی شہر کراچی میں پرتشدد واقعات میں 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں قتل و غارتگری اور پرتشدد واقعات ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئے،لیاری کے علاقے چاکیواڑہ نمبر دو جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے تین افراد دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں شکور اور اس کے دو بیٹے عابد اور زاہد شامل ہیں،ماڑی پور پرانے ٹرک اڈے کے قریب سے دو افراد کی لاش ملی جبکہ جامعہ کراچی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے چالیس سالہ سلیم ہلاک ہوگیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گاڑی سے تین افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنہیں شدید تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ پیرآباد کے علاقے میں ٹیکسی پر فائرنگ سے یاسر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔پر تشدد واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب پولیس نے فیریئر کے علاقے جمہوریا کالونی میں سرچ آپریشن کر کے 11 دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲